معروف مسلمان گلوکارہ اپنے دفتر میں ایسا کام کرتے ہوئے پکڑی گئی کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

معروف مسلمان گلوکارہ اپنے دفتر میں ایسا کام کرتے ہوئے پکڑی گئی کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی


دوشنبہ(قدرت روزنامہ) اگر کوئی اپنی سالگرہ اپنی اپنے دفتر میں بنانا چاہیے تو اب یہ ممکن نہیں ہے. تاجکستان میں معروف پاپ گلوکارہ کو اپنی سالگرہ گھر کے بجائے آفس کے عملے اور دوستوں کے ہمراہ منانے پر جرمانہ کردیا گیا ہے.

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی معلومات کےمطابق تاجکستان کی معروف پاپ سنگر فیروزہ خفی زوا کو اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے سے قانون کی گرفت میں آگئیں. مقامی عدالت نے پاپ گلوکارہ کو سالگرہ منانے کے دوران ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر 5 ہزار سومونی جرمانہ عائد کیا ہے. عدالت کا اپنے فیصلے میں کہاا تھا کہ پاپ اسٹار نے ملکی آئین کے آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی کی جس کے تحت تہوار، رسومات اور تہنیتی تقریبات صرف گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی جا سکتی ہیں. جب کہ گلوکارہ

نے یہ تقریب اپنے آفس میں رکھی اور رقص کی ویڈیو بھی شیئر کی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ قانون شہریوں کے غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور پیسے صرف اہل خانہ پر خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پاس کیا گیا تھا. اگر کسی شہری کے پاس بے جا اخراجات کے لیے پیسے ہیں تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے اہل خانہ پر ہی خرچ کرے یا کسی ضرورت میں استعمال کریں نا کہ ایسے خرچ کرتے رہیں.

..

مزید خبریں :

راز

راز

(12:34) فروري 20, 2019
Load More