ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان، سمتھ اور وارنر کی واپسی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان، سمتھ اور وارنر کی واپسی


کینبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی ایک سالہ سزا کاٹنے کے بعد واپسی ہوئی ہے. 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ سابق کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں.

5 فاسٹ باﺅلرز پر مشتمل مضبوط کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے. پیٹ کمنز ، مچل سٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے 5فاسٹ باﺅلرز ہیں،جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکا م رہے ہیں . سکواڈ میں دو سپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زامپا شامل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، سٹیو سمتھ، گلین میکسویل، مارکوس سٹوئنس اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں.

..

مزید خبریں :

Load More