وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ماڈل گرل نے خاموشی توڑ دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ماڈل گرل نے خاموشی توڑ دی


لاہور (قدرت روزنامہ)کرنسی اسمگلنگ کیس میں مفرور قرار دی گئی ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا.تفصیلات کے مطابق، منگل کو ایان علی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی .

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الزامات کا سامنا کرنے کیلئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہوں، بے گناہی ثابت کرنے کیلئے موقع دیا جائے، آرٹیکل 10 کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے.ایان علی نے عدالت سے

استدعا کی کہ کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں.واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے تھے.

..

مزید خبریں :

Load More