ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کو سرکاری ملازمین کے پاسپورٹس سے متعلق حکامات جاری ،فوری نیا پاسپورٹ بنوائیں ورنہ کیا سلوک ہوگا؟دھماکہ خیزاعلان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کو سرکاری ملازمین کے پاسپورٹس سے متعلق حکامات جاری ،فوری نیا پاسپورٹ بنوائیں ورنہ کیا سلوک ہوگا؟دھماکہ خیزاعلان


لاہور (قدرت روزنامہ) ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن نے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کو سرکاری ملازمین کے پاسپورٹس سے متعلق احکامات جاری کر دیئے .جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین فوری نیا پاسپورٹ بنوائیں اور پیشے میں سرکاری ملازمت لکھیں، سرکاری ملازمت چھپانے والے ملازمین متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے فوری رجوع کریں، سرکاری ملازمین پرانے پاسپورٹس فوری طور جمع کرائیں.

ڈاریکٹوریٹ پاسپورٹ امیگریشن کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کے لیے سرکاری افسران کو اضافی 5000ہزار روپے بھی جمع کرانے ہونگے،دیئے گئے وقت کے بعد پاسپورٹ میں سرکاری ملازمت چھپانے پر مذکورہ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی،ایف آئی اے سرکاری ملازمت چھپانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرے گا، پاسپورٹ امیگریشن سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے پاسپورٹ بھی بلاک کریگا.

..

مزید خبریں :

Load More