قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ،نیب نے شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ،نیب نے شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا


لاہور (قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی ضمانت خارج کروانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا.نیب کے خصوصی پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی.

نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی.درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا.نیب نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کیا اور ساتھ ہی عدالت عظمی سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے.خیال رہے کہ 14فروری 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا.واضح رہے کہ شہباز شریف کو 5اکتوبر 2018ء کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں حراست میں لیا تھا.

..

مزید خبریں :

Load More