صبح صبح بڑا سیاسی دھماکہ : 4 اہم ترین وزراء کی چھٹی ۔۔۔۔۔ ہارون الرشید نے کی بریکنگ نیوز نے ملکی سیاست میں زلزلہ پیدا کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

صبح صبح بڑا سیاسی دھماکہ : 4 اہم ترین وزراء کی چھٹی ۔۔۔۔۔ ہارون الرشید نے کی بریکنگ نیوز نے ملکی سیاست میں زلزلہ پیدا کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے ، کہ عمران خان اپنے چار وزیر بدلنا چاہتے ہیں اور فوج کے ساتھ اب تعلقات کی نوعیت وہ نہیں ہے ، دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جب نیچے اختیارات منتقل ہوجائیں تو پھر وہ اوپرچلے جائیں ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہا کہ آئی ایم ایف وہی کرے گا ، جو اس سے امریکہ کہے گا ، اس وقت امریکہ کو ہماری ضرورت پڑ گئی ہے ، وہ افغانستا ن میں ہماری مدد چاہتا ہے ، اس لئے تھوڑی سے نرمی ہوسکتی ہے لیکن ان سے مذاکرات کون کرے گا ؟ کیا اسد عمر کو مذاکرات کا ادراک ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور اورباورچی کوبھی دیکھ بھال کر رکھا جاتاہے ، اگر ڈرائیور کوگاڑی چلانا نہ آئے تو وہی کتنا بھی نیک اورخوش اخلاق ہوتو اس کا کیا فائدہ ہے ؟ قوموں کے تعلقات باہمی نفع نقصان سے ہوتے ہیں ، اب دیکھنا ہوگا کہ ہم خود کیا کررہے ہیں؟ ایوب خان کے دور کے علاوہ کبھی ایسی ترقی نہیں ہوئی ، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان چار وزیر بدلنا چاہتے ہیں اور فوج کے ساتھ اب تعلقات کی نوعیت وہ نہیں ہے ، یہ نوعیت بدل رہی ہے ، کہ اب 18ترمیم واپس نہیں ہوسکتی ، دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جب نیچے اختیارات منتقل ہوجائیں تو پھر وہ اوپرچلے جائیں ، اب یہ نہیں ہو سکتا .

.

.

مزید خبریں :

Load More