مسٹر وزیراعظم میں توبہ کرچکا ہوں کہ۔۔۔ لبنان کے وزیر اعظم نے عمران خان سے یہ بات کب اور کیوں کہی؟ سینئر صحافی نے اندر کی خبر سے پردہ اٹھا دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مسٹر وزیراعظم میں توبہ کرچکا ہوں کہ۔۔۔ لبنان کے وزیر اعظم نے عمران خان سے یہ بات کب اور کیوں کہی؟ سینئر صحافی نے اندر کی خبر سے پردہ اٹھا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی سعد رسول کا کہنا ہے ، کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری جب وزیر اعظم عمران خان سے ملے تو ہنس کر انہوں نے کہا مسٹر وزیراعظم میں توبہ کرچکا ہوں کہ آئندہ میں پاکستان کی اندرونی معاملات میں کوئی حصہ نہیں لوں گا تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سعد رسول نے کہا کہ چیئر مین پی اے سی کو ہٹانے کیلئے جس طرح شہباز شریف کو بنایا گیا تھا ، اسی طرح ان کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے . این آر او کے حوالے سے سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری جب وزیر اعظم عمران خان سے ملے تو وزیر اعظم سعد حریری نے ہنس کر عمران خان سے کہا ہے ، کہ مسٹر وزیر اعظم میں توبہ کرچکا ہوں کہ آئندہ میں پاکستان کی اندرونی معاملات میں کوئی حصہ نہیں لوں گا ، کیونکہ میں نے این آر او میں کردار ادا کیا ، لیکن وہ معاہدہ کرنے والوں نے جس طر ح اس معاہدے کے ساتھ سلوک کیا ، تو میں اب توبہ کرچکا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی حصہ نہیں لوں گا.

.

.

مزید خبریں :

Load More