آن لائن ویزا کا پائلٹ پراجیکٹ کب شروع ہو گا ؟وزیر مملکت برائے داخلہ نے اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آن لائن ویزا کا پائلٹ پراجیکٹ کب شروع ہو گا ؟وزیر مملکت برائے داخلہ نے اعلان کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہآن لائن ویزہ پالیسی کے پائلٹ پروجیکٹ پر ایک ہفتہ میں کام شروع ہوجائے گا،ہم آج جدید دور کے گلوبل ویلیج میں رہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدید دور کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق آن لائن ویزا کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان آن لائن ویزہ پالیسی کا اجراء بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، 175 ملکوں کیلئے آن لائن جبکہ 50 ملکوں کو آن ارائیول ویزہ سہولت ملے گی، پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر ترکی ملائیشیاء اوربرطانیہ سمیت5 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے . انہوں نے کہاکہ آن لائن ویزہ پالیسی کے پائلٹ پروجیکٹ پر ایک ہفتہ میں کام شروع ہوجائے گا ،96 ممالک کے افراد کو ملٹی پل ویزے 24 گھنٹے کے نوٹس پر جاری کیے جاسکیں گے .

شہریارآفریدی نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں ،آن لائن ویزہ تین ماہ کیلئے فراہم کیا جائے گا.

..

مزید خبریں :

Load More