تازہ ترین
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، اپوزیشن جماعتیں کرپشن کی داستانیں بنائے ہوئے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نیب کی پکڑ دھکڑ میں ہیں، اور اب وفاقی وزیر پٹرلیم نے پیپلز پارٹی کے ھوالے سے نیا دعوٰی کر دیا ہے ، غلام سرور خان کہتے ہیں کہ پہلے باپ بیٹی جیل گئے، اب بہن بھائی کی باری ہے، مخالفین سن لیں!حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک کے غداروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ایک چور 10 ارب دوسرا چور 12 ارب دینے کو تیار ہے، عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اللہ اور عوام کی امانت ہے. اقتدار میں کبھی خیانت نہیں کرینگے.