اصغرخان عملدرآمد کیس،سپریم کورٹ کا پاک فوج کے ملوث افسروں کیخلاف4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اصغرخان عملدرآمد کیس،سپریم کورٹ کا پاک فوج کے ملوث افسروں کیخلاف4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں پاک فوج کے ملوث افسروں کیخلاف 4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیدیا.تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے اصغرخان عملدرآمد کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے پاک فوج کے ملوث افسروں کیخلاف 4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیدیا.

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،ایف آئی اے رپورٹ کاجائزہ وزارت دفاع کے جواب کیساتھ لیا جائے گا،جائزہ لیں گے عدالتی حکم پر عمل ہوا یا نہیں .جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ فوجی افسروں کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی کیوں شروع نہیں ہوئی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ انکوائری میں شواہد سامنے آنے پر کورٹ مارشل ہو گا. جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو بھی پیسے ملے تھے؟.

..

مزید خبریں :

Load More