اڑھائی سالہ بچے پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ درج دہشتگردی کی9 دفعات شامل، بچہ فائرنگ کیسے کرسکتا ہے؟والد کا سوال - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اڑھائی سالہ بچے پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ درج دہشتگردی کی9 دفعات شامل، بچہ فائرنگ کیسے کرسکتا ہے؟والد کا سوال


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں میں ڈھائی سالہ بچے پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں بلال پردہشت گردی کی9دفعات درج کر دی گئیں ہیں.

پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ نیو سریاب میں مقدمہ درج کیا گیا، ننھے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے جس کے بعد بلال کی گرفتاری کیلئے اب تک3چھاپے بھی مارے جاچکے ہیں. اس حوالے سے بلال کے والد کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال کا بچہ پولیس پر فائرنگ کیسے کرسکتا ہے؟ بلال تو اب تک چپس کھاتا اور جوس پیتا ہے، ہم نے بلال کے نام پر اسکول کھولا جس پر پولیس نے اسے بڑا آدمی سمجھ کر مقدمہ درج کردیا.کیس کو ختم کرنے کیلئے کئی بار پولیس سے رابطہ کیا ہے مگراب تک معاملہ حل نہیں ہوسکا، مقدمہ درج ہونے پر بچے کے مستقبل کے حوالے سے سخت پریشان ہوں.

..

مزید خبریں :

Load More