محکمہ موسمیات کاملک بھر میں 12 سے 15 فروری تک دوبارہ بارشوں کی پیشگوئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

محکمہ موسمیات کاملک بھر میں 12 سے 15 فروری تک دوبارہ بارشوں کی پیشگوئی


لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 12 سے 15 فروری تک دوبارہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج پیر کے روز ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں 12 سے 15فروری تک بارش جبکہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے.

..

مزید خبریں :

راز

راز

(12:34) فروري 20, 2019
Load More