پاکستانی روپیہ میں شاندار اضا فہ ڈالر کی قیمت میں مزید اور زبردست کمی ہوگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانی روپیہ میں شاندار اضا فہ ڈالر کی قیمت میں مزید اور زبردست کمی ہوگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 22 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا، برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بھی کمی. تفصیلات کے مطابق ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے.

دوست ممالک جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ان کی جانب سے مالی مدد فراہم کیے جانے کے بعد سے پاکستان کے زرمبالہ ذخائر مستحکم ہوئے ہیں، ایس باعث ملک کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونے کا سلسلہ جاری ہے. یہ سلسلہ بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر بھی جاری رہا. انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 22 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا. اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 20 پر فروخت ہوا. دوسری جانب برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، اور سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں استحکام رہا. اقتصادی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے سے ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان میں کمی واقع ہوگی، اور یوں عوام کو ریلیف ملے گا.

..

مزید خبریں :

راز

راز

(12:34) فروري 20, 2019
Load More