افغان صدر اشرف غنی کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ’’پاکستان کا بیٹا ‘‘میدان میں آ گیا ،ایسا جواب دے دیا کہ بڑے بڑے حیران رہ جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

افغان صدر اشرف غنی کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ’’پاکستان کا بیٹا ‘‘میدان میں آ گیا ،ایسا جواب دے دیا کہ بڑے بڑے حیران رہ جائیں گے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے افغان صدر کی ٹویٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ہمارے ملکی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، افغان قیادت کو چاہیے کہ افغان عوام کے دیرینہ مسائل اور مصائب پر توجہ دے .نجی ٹی وی کے مطابق نو عمر میر جمال خان رئیسانی نے  کہا ہے کہ افغان صدر کیلئے بہتر ہو گا کہ وہ اپنے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کاروں کی آمد کو روکیں ،جمہوری قوتیں پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے سرگرم عمل ہیں لیکن بغیر دخل اندازی کے مثبت انداز میں باہمی تعاون جاری رکھا جائے تو دونوں ممالک کیلئے بہتر ہو گا .

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ افغان صدر نے ایک ایسے معاملے پر تبصرہ کرنا ضروری سمجھا جو واضح طور پر پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،بلوچ، پشتون، سرائیکی، پنجابی اور سندھی سب پاکستانی ہیں، ہمیں بہت سے مسائل حل کرنا ہیں مگر ایسے بیانات صورت حال کو بہتر نہیں بلکہ مزید خراب کریں گے افغان صدر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کی آپ کی کوشش ناکام ہو جائے.

..

مزید خبریں :

راز

راز

(12:34) فروري 20, 2019
Load More