کوئی بات نہیں پھر کیا ہوا ۔۔۔۔ نیوزی لینڈ کی مسجد میں شہید ہونے والی خاتون کا شوہر منظرعام پر آگیا ، حملہ آور کے حوالے سے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کوئی بات نہیں پھر کیا ہوا ۔۔۔۔ نیوزی لینڈ کی مسجد میں شہید ہونے والی خاتون کا شوہر منظرعام پر آگیا ، حملہ آور کے حوالے سے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی


ولنگٹن(قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والی خاتوں کے خاوند نے دہشت گرد کو معاف کرنے کا اعلان کرد یا. فرید احمد نے بتایا کہ انکی بیوی حسنہ احمد نے عورتوں والی طرف سے کئی بچوں اور عورتوں کو نکلنے میں مدد کی لیکن جب وہ میری طرف آنے لگی تو حملہ آور نے اس پر گولیاں چلا دیں.

فرید احمد نے بتایا کہ میں وہیل چئیرپر تھا اس لیے میں خود باہر نہیں جا سکتا تھا میری بیوی میرے لیے آرہی تھی کہ دروازے پر پہنچنے پراسے شہید کر دیا گیا. جب فرید احمد سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ حملہ آور کو کبھی معاف کر سکیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’ بالکل، اس نے جو کیا وہ غلط ہے، میں اسے قبول نہیں کر سکتا لیکن بطور انسان میں اس سے بھی محبت کرتا ہوں اور میں اسے معاف کرتا ہوں. ‘ انہوں نے کہا کہ ’دنیا کا بہترین عمل معاف کر دینا ، سخاوت کرنا، محبت کرنا اور مثبت رویہ اپنانا ہے اس لیے میں اس انسان کو معاف کرتا ہوں. انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد ایک ایک شخص کو دو، تین گولیاں مارتا تھا اس لیے ہمیں موقع مل گیا اور ہم بچ گئے. انہوں نے کہا کہ جب دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو میں نے فوراََ اسے پہچان لیا. فرید احمد سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو اس دہشت گرد سے ملنے کا موقع ملے تو آپ اسے کیا کہیں گے تو فرید احمد نے کہا کہ میں اسے بتاؤں گا کہ وہ قابل بننے کی بہت صلاحیت رکھتا ہے، وہ سخی، اور اچھے اخلاق والا انسان بن سکتا ہے اور وہ انسانیت کو تباہ کرنے کی بجائے انسانیت کی فلاح کے لیے بہت کام کر سکتا ہے. یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام دہشت گرد نے دو مسجدوں میں فائرنگ کی جس سے مسجد النور میں50نمازی شہیدہو گئے جن میں 9پاکستانی بھی شامل ہیں.

..

مزید خبریں :

Load More