مساجد پر حملے سے پہلے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کس چیز کی اطلاع مل گئی تھی؟خود ہی بڑا اعتراف کرلیا، سنسنی خیز انکشافات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مساجد پر حملے سے پہلے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کس چیز کی اطلاع مل گئی تھی؟خود ہی بڑا اعتراف کرلیا، سنسنی خیز انکشافات


ولنگٹن(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے سے کچھ دیرپہلے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پیشگی اطلاع مل گئی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور مسجد پہنچ چکاتھا.خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈراآرڈن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے اظہار یکجہتی کے پیغامات کو سراہتی ہیں، لاپتہ افراد اور زخمیوں کی شناخت کا کام جاری ہے، جبکہ اس معاملے پر آسٹریلیا کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں.

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے 9 منٹ پہلے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کی جانب سے حملہ روکنے سے پہلے ہی حملہ آور مسجد پہنچ چکا تھا.جیسنڈرآرڈن نے کہا مستقبل میں کرائسٹ چرچ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ملک میں اسلحہ رکھنے کے قوانین میں بھی ترمیم کی جائیگی.

..

مزید خبریں :

Load More