بھارتی یونیورسٹی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی 14طلبا پر بغاوت کا مقدمہ درج ،حالات کشیدہ، انٹرنیٹ سروسزبند - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی یونیورسٹی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی 14طلبا پر بغاوت کا مقدمہ درج ،حالات کشیدہ، انٹرنیٹ سروسزبند


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر14 طلبا پر بغاوت کا مقدمہ بنا دیا گیا.بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا پر بغاوت کے مقدمے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں صورتحال شدید کشیدہ ہوگئی جس کے بعد سکیورٹی کو بڑھانا پڑا، جبکہ حکام نے شہر میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا بھی کہا ہے.

گذشتہ روز علی گڑھ یونیورسٹی میں بغیر اجازت کوریج کرنے پر طلبا اور نجی ٹی وی چینل کے عملے کے درمیان تکرار ہوئی تھی.اس موقع پر طلبا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے، چینل عملے اور بی جے پی کے مقامی عہدیدار کی شکایت پر ان طلبا کے خلاف پولیس نے بغاوت کی ایف آئی آر درج کی ہے.

..

مزید خبریں :

Load More