بھارتی ٹیم کے سب سے تگڑے آل راونڈر ہاردک پانڈیا پر پابندی عائد کردی گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی ٹیم کے سب سے تگڑے آل راونڈر ہاردک پانڈیا پر پابندی عائد کردی گئی


نئی دہلیقدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ہفتے سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں.دونوں کرکٹرز نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ’ کافی ود کرن‘ میں خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس دیئے تھے جس کے بعد اٴْنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا.

معطلی کے بعد ہاردک پانڈیا اور کے ایل لاہور کے نام سڈنی میں ہفتے کو کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی لائن اپ سے خارج کردیئے گئے ہیں.بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ونود رائے کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو زیرا لتوا ء انکوائری تک معطل کردیا گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق باضابطہ انکوائری کے آغاز سے قبل دونوں کرکٹرز کو نئے شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے تاہم ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ بی سی سی آئی کی انٹرنل کمیٹی یا کوئی ایڈہاک محتسب انکوائری کرے گا.

..

مزید خبریں :

Load More