بھارتی فوج میں ہم جنسی پرستی کا انکشاف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی فوج میں ہم جنسی پرستی کا انکشاف


نئی دہلی (قدرت روزنامہ) سرجیکل اسٹرائیک کی بھڑکیں مارنے والے بھارتی فوج میں ہم جنسی پرستی کا انکشاف ہوا ہے.میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بھارتی فوج جس نے پہلے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر کے دنیابھر میں اپنا مذاق بنوایا، اب اسی بھارتی فوج میں ہم جنسی پرستی کا انکشاف ہوا ہے.

اس انکشاف نے ایک بار پھر میڈیا پر سنسنی پھیلا دی ہے. بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنی فوج میں ہم جنس پرستی کے سوال پر بوکھلا گئے.ایک صحافی نے اچانک بھارتی آرمی چیف سے بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی سے متعلق سوال کیا تو ان کی ہوائیاں اڑ گئیں.جنرل بپن راوت نے صحافی کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے جواب دیا کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی. جب کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایل او سی پر پاکستانی حدود میں جاسوسی کا اعتراف کر لیا. بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شہری آبادی ایل او سی کے قریب ہے.بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ وہ ایل او سی پر فائرنگ کرتے ہیں. بھارتی آرمی چیف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے ہمارے 2 کواڈ کاپٹرزگرائے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کواڈ کاپٹرز جاسوسی کے لیے بھجوائے تھے.واضح رہے کچھ روز قبل پاکستان نے بھارت کے دو جاسوس طیارے مار گرائے تھے. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں پے درپے ناکامیاں سمیٹنے کے بعد دہشت گرد سوچ رکھنے والا بھارت پاگل ہو چکا ہے. بھارت کی سرکار کسی نہ کسی طرح پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے.گزشتہ دنوں بھارت کے وزیراعظم مودی نے دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی. اس دھمکی کے بعدلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک جاسوس ڈرون پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل کرنے کی کوشش کی. تاہم پاکستان کی فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا.

..

مزید خبریں :

Load More