شام سے امریکی فوجی ساز و سامان کی واپسی شروع - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شام سے امریکی فوجی ساز و سامان کی واپسی شروع


آخری ایرانی فوجی کے انخلاء تک "سفارت کاری" جاری رہے گی ،امریکہ

دمشق(قدرت روزنامہ)امریکی فوج نے شام سے اپنے فوجی ساز و سامان کو نکالنا شروع کر دیا ہے.اس بات کی تصدیق امریکی وزارت دفاع نے بھی کر دی ہے .

یاد رہے کہ شام میں تعینات 2000امریکی فوجیوں کے انخلا کا شیڈول ابھی تک غیر واضح ہے.مذکورہ امریکی ذمے دار کا کہنا تھا کہ"میں شام سے ساز و سامان کی منتقلی کی تصدیق کر سکتا ہوں. البتہ سکیورٹی وجوہات کے سبب میں فی الحال مزید معلومات نہیں دوں گا".امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز بتایا کہ شام سے امریکی انخلا عمل میں آئے گا. انہوں نے باور کرایا کہ واشنگٹن شام سے آخری ایرانی فوجی کو نکال باہر کرنے تک"سفارت کاری"کو کام میں لاتا رہے گا.

 
..

مزید خبریں :

Load More