کس مہینے میں پیدا ہونے والے مرد خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ آپ بھی جانئے | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

کس مہینے میں پیدا ہونے والے مرد خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ آپ بھی جانئے


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سائنسی تحقیقات میں تو مردوں کی دراز قد ہونے اور فیاض ہونے جیسی کئی خصوصیات بیان کی جاتی ہے جو خواتین کی نظروں میں انہیں دلکش بناتی ہیں. اب ماہرین علم نجوم نے بھی اس حوالے سے اہم معلومات مہیا کر دی ہیں اور بتا دیا ہے کہ کن مہینوں میں پیدا ہونے والے مرد خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں.

ضرور پڑھیں: وہ برتن جس میں کھانا پکانے سے مردوں کی ’مردانگی‘کم ہوجاتی ہے، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

ویب سائٹ speakingtree.in کے مطابق ماہرین نے چار برج بتائے ہیں جن کے حامل مردوں کو خواتین سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں. ان میں برج جدی(22دسمبر تا 20جنوری) ، برج میزان (23ستمبر تا23اکتوبر) ، برج اسد (23جولائی تا 22اگست) اور برج جوزا(21مئی تال 20جون) شامل ہیں.برج جوزا کے مردوں کے متعلق ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کی شخصیت ہی اتنی دلکش ہوتی ہے کہ خواتین خودبخود ان کی طرف کھنچی چلی آتی ہے. یہ مرد بہت نرم مزاج اور رومانوی طبیعت کے ہوتے ہیں.برج اسد کے حامل مرد دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں اور برج جوزا کے مردوں کی طرح رومانوی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں.لڑکیاں ان کے ساتھ فلرٹ کرنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتیں.برج میزان کے حامل مرد علم نجوم کی نظر میں بہت عجیب لوگ ہوتے ہیں. محبت ان کے نزید بہت گہرے احساس کا نام ہے. محبت اور ڈیوٹی میں توازن رکھنے کے لیے یہ بہت سوچ بچار کرتے ہیں. اگرچہ یہ مرد بہت شرمیلے اور اپنی ذات کی نفی کرنے والے ہوتے ہیں تاہم لڑکیاں ان کی طرف بھی بہت راغب ہوتی ہیں.برج جدی کے حامل مرد شکل و صورت کے حوالے سے خوش قسمت ہوتے ہیں. ان کی خوبصورتی ہی لڑکیوں کے لیے جاذب نظر ہوتی ہے. اس پر ان کا سٹائل اور بولنے کا اندازباقی مردوں سے اس قدر مختلف ہوتا ہے کہ لڑکیاں ان کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: ’جن لڑکیوں کی انگلیاں اس طرح کی ہوں ان کے بے وفا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے‘ ماہرین نے مردوں کو خبردار کردیا

مزید خبریں :