'شادی کے 5 دن بعد ہنی مون پر میرا شوہر مجھے چھوڑ گیا اور یہ زندگی کی سب سے بہترین چیز تھی' دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

’شادی کے 5 دن بعد ہنی مون پر میرا شوہر مجھے چھوڑ گیا اور یہ زندگی کی سب سے بہترین چیز تھی‘ دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے


نیویارک(قدرت روزنامہ) شادی کے پانچ دن بعد ہی کسی دلہن کو اس کا شوہر چھوڑ کر چلا جائے تو اس پر کیا قیامت نہیں گزرے گی لیکن اس صورتحال سے گزرنے والی ایک امریکی لڑکی نے ویب سائٹ Whisperپر اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا. دی مرر کے مطابق Whisperپر اس تھریڈ میں لوگ اپنی شادی پر پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات بیان کر رہے تھے جہاں اس لڑکی نے بتایا کہ ”شادی کے 5دن بعد ہی میرا شوہر مجھے چھوڑ کر چلا گیا تھا، اس وقت ہم میکسیکو میں ہنی مون منا رہے تھے.

ضرور پڑھیں: امریکہ خواہش کر رہا ہے کسی طرح سے مذاکرات ہوجائیں لیکن اب ہم کیا کرینگے؟پاک فوج نے ٹرمپ کوبڑا سرپرائز دیدیا

وقتی طور پر تو مجھے اس کا شدید صدمہ ہوا لیکن وقت کے ساتھ حقیقت کھلی کہ میرے شوہر کا مجھے چھوڑ جانا میری زندگی کا بہترین واقعہ تھا.ہمارا کئی سال سے تعلق تھا اوراس کے چھوڑ جانے کے بعد مجھے حقیقی آزادی کا احساس ہوا.وہ ایسے مزاج کا شخص تھا کہ میں اس کے ساتھ رہتی تو زندگی سے کبھی اس طرح لطف اندوز نہ ہو پاتی.“ویب سائٹ پر اس تھریڈ میں دیگر کئی خواتین نے بھی ایسے ہی حیران کن واقعات بیان کیے. ایک نے لکھا کہ ”ہمارے ہنی مون کے دوران میرے شوہر نے شراب پی اور نشے میں کہنے لگا کہ وہ مجھ سے کبھی بھی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا. تاہم جب ہوش میں آیا تو اسے یہ یاد نہیں رہا کہ نشے میں اس نے کیا کہہ ڈالا تھا.“ایک شخص نے لکھا کہ ”میں شادی کرکے بہت پچھتا رہا ہوں. میری بیوی ہنی مون کے دوران ہی حاملہ ہو گئی اور اب میں اسے چھوڑ نہیں سکتا.“ایک خاتون نے لکھا کہ ”میں اور میرا شوہر ہنی مون پر میرے سسرالیوں کے ایک گھر میں گئے جہاں وہ چھٹیاں منانے جایا کرتے تھے. پورے ہنی مون کے دوران میرے شوہر نے میرے ساتھ ازدواجی تعلق قائم نہیں کیا. اس کا کہنا تھا کہ یہ اس کے والدین کا گھر ہے. بدترین ہنی مون.“

..

ضرور پڑھیں: تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب اس کی قیادت کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟پاک فوج نے واضح کردیا

مزید خبریں :