خاشقجی قتل،محمد بن سلمان کے دوقریبی ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

خاشقجی قتل،محمد بن سلمان کے دوقریبی ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری


انقرہ(قدرت روزنامہ) ایک ترک عدالت نے سعودی صحافیجمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں دو سعودی شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے. اس طرح سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر دباؤ بڑھ گیا .

ضرور پڑھیں: خاشقجی قتل،محمد بن سلمان کے دوقریبی ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک شہر استنبول کے مستغیث اعٰلی نے ان دونوں سعودیشہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی . اس درخواست کے مطابق احمد العسیری اور سعود القحطانی خاشقجی کے قتل کے منصوبے میں شامل تھے. ان دونوں کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قریبی مشیر تصور کیا جاتا تھا.احمد العسیری سعودیخفیہ ادارے کے سابق نائب سربراہ ہیں جبکہ سعود القحطانی سعودی ولی عہد کے خصوصی مشیر تھے. ان کو خاشقجی کے قتل کے بعد ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا تھا.ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولو نے کہا کہ اگر اس قتل کی تحقیقات میں مشکلات پیش آئیں تو انقرہ حکومت بین الاقوامی سطح پر اس قتل کی تحقیقات کرانے سے گریز نہیں کرے گی. اس موقع پر انہوں نے ریاض کی جانب سے ترکی کو مکمل شواہد نہ کرنے پر بھی تنقید کی.

..

ضرور پڑھیں: وزراء کے بیان۔۔ قوم حیران تو وزیراعظم پریشان

مزید خبریں :