ایران: چاہ بہار میں کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک ، 19 زخمی | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

ایران: چاہ بہار میں کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک ، 19 زخمی


تہران (قدرت روزنامہ)ایران کی جنوبی بندرگاہ چا بہار  کے شہری علاقے میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں.ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق چا بہار بندرگاہ  کے شہر میں  ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی.

ضرور پڑھیں: ایف آئی اے آصف زرداری کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے میں ناکام

سرکاری خبرایجنسی ارنا نے واقعے کو خود کش حملہ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں.

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو ز اور تصاویر میں چا بہار بندرگاہ سے اٹھنے والے دھویں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں.ایران کے غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. گورنر جنرل چابہار رحمدل کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا.

..

ضرور پڑھیں: ” آصف زرداری کی حیثیت اس نجومی سے زیادہ نہیں رہی جو ۔۔۔ “ فیاض الحسن چوہان کا چھکا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

مزید خبریں :