وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسد عمر کو قرضوں سے بچنے کا طریقہ بتادیا، جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسد عمر کو قرضوں سے بچنے کا طریقہ بتادیا، جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی


لندن (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملکی معیشت کے حوالے سے پریشان وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو قرضوں سے بچنے کا نادر نسخہ بتادیا.لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے اثاثے ضبط کرلیے جائیں تو ہمیں قرضے نہیں لینے پڑیں گے.

ضرور پڑھیں: شور تو بہت مچایا اب عمران خان نواز شریف پر 300ارب کی کرپشن ثابت بھی کریں، شہباز شریف کیخلاف نیب کو ثبوت کیوں نہیں دئیے جا رہے؟ معروف صحافی انصار عباسی کے سنسنی خیز انکشافات، حکومت کو آئینہ دکھا دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری سونے کے انڈے کھا کرکُڑک ہو گئے ہیں.ڈالر اوپر جانے سے فرق نہیں پڑتا لوگ چاہتے ہیں کہ سونے کے انڈے کھانے والی مرغیوں کا احتساب ہو. آصف علی زرداری اور نواز شریف اپنے آخری الیکشن لڑ چکے ہیں، یہ کس منہ سے ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں؟.انہوں نے کہا کہ نواز شریف، زرداری اور ان کے 5سے 7قریبی لوگوں کے لیے آرڈیننس لانا چاہیے کہ 3 ماہ میں اربوں روپے کا حساب دیں ورنہ پیسے ضبط کر لیے جائیں گے، اس طرح ہمیں قرضے بھی نہیں لینے پڑیں گے. انہوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ وزیر خزانہ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد مستحکم ہوتی

ملکی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے. وزیر خزانہ اپنی بھرپور صلاحیتوں اور محنت کے ساتھ بہترین قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں. وزیراعظم عمران خان کو وزیر خزانہ کی صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہے . ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لیے اسد عمر کی قابلیت نے اہم کردار ادا کیاہے.انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ درآمدات میں کمی آئی ہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی معیشت میں پاکستان کی سیاست کی طرح مثبت تبدیلی آئے گی.

..

ضرور پڑھیں: نبی کریمؐ کی ایسی وصیت جس کا جاننا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے‎ ہر دعا قبول ہو گی بس رات کو جب بھی آنکھ کھلے تویہ پڑھ لیں

مزید خبریں :