سرفراز احمد کا بولرز کے حوالے سے بیان ، محمد عامر کا حیران کن موقف سامنے آگیا،دل کی تمام باتیں کہہ ڈالیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سرفراز احمد کا بولرز کے حوالے سے بیان ، محمد عامر کا حیران کن موقف سامنے آگیا،دل کی تمام باتیں کہہ ڈالیں


جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کے بولرز کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی.فاسٹ بولر کہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے، جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں وکٹ نہ گری تو ہمیں فائدہ ہوگا.

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ بیٹسمین محنت کررہے ہیں ہمیں امید ہے اس کا صلہ انہیں ملے گا.انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے.ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے. محمد عامر نے کہا کہ پہلے دو سیشنز میں اچھی بولنگ نہیں کرسکے تاہم آخری سیشن میں مجھے اور عباس کو رن ریٹ روک کر وکٹ ٹو وکٹ گیند کرنے کا پلان دیا گیا تھا جس میں کامیاب ہوئے.اس موقع پر فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کے فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بیان پر ردعمل دینے سے معذرت کرتے ہوئے میڈیا سے ایسے سوال نہ کرنے کی درخواست کی.

..

مزید خبریں :

Load More