جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے سب سے تگڑے کھلاڑی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے سب سے تگڑے کھلاڑی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان


جوہانسبرگ((قدرت روزنامہ) پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف تیسرااور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعہ کو کھیلا جائیگا اس سلسلے میں قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی .ذرائع کے مطابق جمعہ سے شروع ہونے والے جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں 5 بولرز اور 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے.

ذرائع کے مطابق ان فٹ شاہین شاہ آفریدی جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے ،ْ اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی 11 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا. ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور شاداب خان کی شمولیت یقینی ہے، شاداب خان یاسر شاہ کی جگہ لیں گے تاہم محمد رضوان کی شمولیت کی امکانات معدوم ہوچکے ہیں. جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کو فاسٹ بولنگ اٹیک محمد عامر، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہوگا جب کہ شاداب خان اسپن بولنگ کا خلا پورا کریں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی بیٹنگ لائن میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہوں گے. واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی اوردوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دی.رپورٹ کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین مجموعی طورپر1995ء سے اب تک 25ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسی4میچ پاکستان نے جیتے اور 14میںجنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ7میچ غیرفیصلہ کن رہے.پاکستان کی کامیابی کاتناسب16فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 52 فیصداوردونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب28فیصدہے.

..

مزید خبریں :

Load More