پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


جوہانسبرگ .(قدرت روزنامہ) جنوبی افریقن آل رائونڈر ایلبے مورکل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا.

مورکل نے 1999ء میں ایسٹرنز کی جانب سے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 20 سالہ کیریئر کے دوران ایک ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 50 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 77 وکٹیں لیں اور 1412 رنز بنائے. 37 سالہ جنوبی افریقن آل رائونڈر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب پہلے جیسا پرفارم کرنا ممکن نہیں اس لئے میں نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا. 20 سال کرکٹ کے ساتھ سفر بہت شاندار رہا اور میں ان یادگار لمحوں کو ہمیشہ اپنی زندگی میں یاد رکھوں گا، میں خصوصی طور پر کرکٹ سائوتھ افریقہ کا مشکور ہوں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا. کیریئر کے دوران فیملی، مداحوں اور سپورٹ سٹاف کا شکر گزار ہوں.

..

مزید خبریں :

Load More