فٹبال کے بڑے ستارے کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے کاکا اور لوئیس فیگو شام کو لاہور آئیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فٹبال کے بڑے ستارے کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے کاکا اور لوئیس فیگو شام کو لاہور آئیں گے


کراچی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے ہیں .ریکارڈوکاکا اورلوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہان انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی.

کاکا اور لوئیس فیگو پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے مختصر دورے پردبئی سے کراچی پہنچے ہیں جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے، کاکا اور لوئس فیگو ورلڈ ساکر سٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیں گے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں رات8بجے مقامی مال میں صحافیوں اور فینز سے ملاقات کریں گے . پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر سٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر سٹار فٹ بالرز بھی ایکشن میں ہوں گے. میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنےوالے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی. دوسری جانب لوئس فیگو کی عمران خان سیملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے. ٹچ سکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نژاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آئے ہیں .دونوں فٹبالرز دبئی سے نجی طیارہ کے زریعہ کراچی پہنچے ہیں اوردورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے.

..

مزید خبریں :

Load More