”اس کھلاڑی کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر کے بہت بڑی غلطی کر دی“ رمیز راجہ نے انضمام الحق کو بھی شدید پریشان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”اس کھلاڑی کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر کے بہت بڑی غلطی کر دی“ رمیز راجہ نے انضمام الحق کو بھی شدید پریشان کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا تو جنید خان، محمد عباس اور حارث سہیل کو شامل نہ کئے جانے پر شائقین کرکٹ نے حیرت کا اظہار کیا اور اب رمیز راجہ نے آصف علی کی عدم شمولیت کو بھی غلطی قرار دیدیا ہے. تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”آصف علی کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کرنا غلطی ہے.

وہ ناصرف نچلے نمبر پر کھیلتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ میں کھیلنے کا تجربہ اور بہترین فارم کے باعث انہیں ضرور منتخب کیا جانا چاہئے تھا.“

 

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک اور عثمان خان شنواری شامل ہیں. واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 19 جنوری سے دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوںپر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا.

..

مزید خبریں :

Load More