یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری ڈبل سنچری کس کے نام کر دی؟ جان کر آپ کے آنسو نہیں رکیں گے | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری ڈبل سنچری کس کے نام کر دی؟ جان کر آپ کے آنسو نہیں رکیں گے


ابوظہبی (قدرت روزنامہ) صرف 33 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کر کے 82 سالہ ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنی کامیابی والدہ مرحومہ کے نام کر دی ہے.صوابی سے تعلق رکھنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ یہ ریکارڈ توڑنے پر بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ کرکٹ شروع کرتے وقت یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے بھی کھیلوں گا.

ضرور پڑھیں: اسد عمر سے تلخ کلامی کی خبریں غلط،تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان اب بھی مجھ پر اتنا ہی اعتماد کرتے ہیں جتنا پہلے کرتے تھے:جہانگیر ترین

انہوں نے کہا کہ مجھے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی بہت خوشی ہے اور اسے میں اپنی محروم والدہ کے نام کرتا ہوں. ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ نمبر 200 کیا سب سے بہترین وکٹ ہے؟ شائد نہیں لیکن اسے آپ ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت سے یاد تو رکھ سکتے ہیں البتہ یاسر شاہ آسڑیلیا کے سٹیو سمتھ کی وکٹ کو سب سے بہترین سمجھتے ہیں

کیونکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی وکٹ تھی.واضح رہے کہ یاسر شاہ کی والدہ سیریز شروع ہونے سے چند ہفتے قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملی تھیں اور وہ یاسر شاہ سے بہت پیار کرتی تھیں مگر یاسر شاہ نے والدہ کے غم کو قومی فریضے میں رکاوٹ نہ بننے دیا اور ان کے انتقال کے کچھ ہی عرصے بعد قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہو گئے.

..

ضرور پڑھیں: میڈیا صرف 6 ماہ پاکستان کی ترقی دکھائے، پھر دیکھیں ملک کہاں جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں :