پاکستان میں گاڑیاں اتنی سستی ہو جائیں گی کہ ہر کوئی خرید سکے گا ، دنیا کی معروف ترین کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، 10ہزار ملازمتوں کی خوشخبری بھی آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان میں گاڑیاں اتنی سستی ہو جائیں گی کہ ہر کوئی خرید سکے گا ، دنیا کی معروف ترین کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، 10ہزار ملازمتوں کی خوشخبری بھی آگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں گاڑیاں اتنی سستی ہو جائیں گی کہ ہر کوئی خرید سکے گا ، دنیا کی معروف ترین کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، 10ہزار ملازمتوں کی خوشخبری بھی آگئی ..

اٹلی کی آٹوموبیل کمپنی ماسٹرموٹر نے پاکستان میں آئیویکو ٹرکوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے. دی نیوز کے مطابق ماسٹرموٹرکے چیف ایگزیکٹو دانیال ملک نے کراچی کے علاقے سائٹ میں گزشتہ روز کمپنی کی 5ایس فیسیلٹی اور شوروم کا افتتاح کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ”ماسٹرموٹر پاکستان کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے. اب تک ہم آئیویکو ٹرک درآمد کر رہے تھے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی اسمبلنگ پاکستان میں کی جائے. یہ کام رواں سال کے وسط سے شروع ہو جائے گا.“ رپورٹ کے مطابق ماسٹرموٹر کے آئیویکو ٹرک، فوٹن اور فیوسو گاڑیاں پہلے ہی پاکستان میں فروخت ہو رہی ہیں. دانیال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چنگن برانڈ کی پیداوار شروع کرنے کا بھی اعلان کیا. ان کا کہنا تھا کہ ”چنگن کمپنی کے اشتراک سے ماسٹرموٹر آئندہ ماہ سے چنگن گاڑیوں کی پیداوار بھی پاکستان میں شروع کر رہی ہے. چنگن اور دیگر چینی برانڈز پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے ملک میں بالواسطہ یا بلاواسطہ 10ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے. یہ کمپنیاں پہلے ہی پاکستان کے بڑے شہروں میں 10ڈیلر شپس قائم کر چکی ہیں.“

..

مزید خبریں :

Load More