" میری اس لڑکی سے شادی کرائیں ورنہ میں۔۔۔" شہری احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا، نیچے اتار کر پھر پولیس نے کیا سلوک کیا؟ جان کر کسی کے سر سے بھی عشق کا بھوت اترجائے | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

” میری اس لڑکی سے شادی کرائیں ورنہ میں۔۔۔“ شہری احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا، نیچے اتار کر پھر پولیس نے کیا سلوک کیا؟ جان کر کسی کے سر سے بھی عشق کا بھوت اترجائے


کراچی (قدرت روزنامہ) شہری کا انوکھا احتجاج، محبت پانے کیلئے بجلی کے ہائی ٹینشن کھمبے پر چڑھ گیا، انتظامیہ نے کئی گھنٹوں بعد کرین کی مدد سے اتارلیا، پولیس نے حراست میں لے لیا. شاہ فیصل کالونی کا رہائشی محمد شاکر بجلی کے ہاءی ٹینشن کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور مطالبہ کیا کہ میری شادی کرواﺅ، ورنہ جان دے دوں گا.

ضرور پڑھیں: ” ہم نے جنگیں لڑلیں، اب ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں جس سے آگے۔۔۔“پاک فوج کے ترجمان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی داد دینے پر مجبور ہوجائے گا

 

میں ایک لڑکی کو چاہتا ہوں اور اس سے پیار کرتا ہوں اور میری شادی اسی لڑکی سے کروائی جائے. شہری کے اس انوکھے احتجاج کو دیکھنے کے لئے کورنگی سنگر چورنگی پر عوام کا رش لگ گیا. ساتھ ہی ہائی ٹینشن پول سے شہری کو اتارنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا. ریسکیو کارکنوں نے شاکر کو کرین کی مدد سے اتار لیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا.

..

ضرور پڑھیں: دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے بعد اب پاک فوج کی توجہ کس علاقے میں ہے؟ ترجمان کا واضح پیغام ، خوش کردیا

مزید خبریں :