مزارقائدپرغیراخلاقی حرکات، خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش پر نوجوان ایک باہمت لڑکی کے ہتھے چڑھ گیا ، ایسی روداد کہ آپ کو بھی وطن کی اس بیٹی پر فخر ہوگا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

مزارقائدپرغیراخلاقی حرکات، خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش پر نوجوان ایک باہمت لڑکی کے ہتھے چڑھ گیا ، ایسی روداد کہ آپ کو بھی وطن کی اس بیٹی پر فخر ہوگا


کراچی(قدرت روزنامہ) شہرِ قائد کی باہمت بیٹی نےمزارقائدپرغیراخلاقی حرکات کرکے خواتین کو ہراساں کرنےوالےشخص کوپکڑلیا.اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ گزشتہ روز مزار قائد کے احاطے میں پیش آیاتھا جہاں ایک مشکوک شخص مزارقائدپرآنے والی خواتین کی تصاویربنارہا تھا.

ضرور پڑھیں: ”ہم پی ٹی ایم کے ساتھ نرمی سے اس لیے پیش آ رہے ہیں کیونکہ ۔۔“پاک فوج نے واضح اعلان کر دیا ، خطرے کی گھنٹی بجا دی

باہمت لڑکی نے خواتین کی تصاویربنا نے میں اس شخص سےموبائل فون چھین لیا، جب موبائل فون چیک کیا گیا تو اس میں مذکورہ لڑکی سمیت دیگرخواتین کی 3تصاویرلی گئی تھیں.اس ساری کارروائی کے دوران لڑکی تصاویر کھینچنے والے شخص کی ویڈیو بناتی رہی، جبکہ مشکوک شخص کیمرے سے اپنا منہ چھپا نے کی ناکام کوشش کرتا رہا. لڑکی کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد ایک محترم جگہ جہاں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آتے ہیں ،

 

ساتھ ہی یہ ایک فیملی تفریح گا ہ بھی ہے ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ اس شخص کو ساری دنیا دیکھے کہ یہ کیا حرکت کررہا ہے . لوگ یہاں فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں اور یہ یہاں خواتین کی تصاویر بناتے پھررہے ہیں.دوسری جانب مزارقائدکی انتظامیہ نے لڑکی پرزور اپیل کے باوجود تصاویرلینےوالےشخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی.

..

ضرور پڑھیں: انڈیا کے پاس اسلحہ زیادہ ہے جبکہ ہمارا اسلحہ دہشتگردی کے خلاف خرچ ہورہا ہے، اگر ہم پر حملہ ہوگیا تو کیا کریں گے؟ صحافی کے اس سوال پر جنرل آصف غفور نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا جذبہ ایمانی بڑھ جائے گا

مزید خبریں :