پاکستانی تاریخ و ثقافت سے متاثر معروف غیر ملکی فنکار نے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت پہلو دکھانے کی کوششیں شروع کردیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانی تاریخ و ثقافت سے متاثر معروف غیر ملکی فنکار نے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت پہلو دکھانے کی کوششیں شروع کردیں


رومقدرت روزنامہ) پاکستان کے تاریخی مقامات کی سیر کیلئے آنیوالے اٹلی کے شہرروم سے تعلق رکھنے والے فنکار اینڈریا اینجیو لوچی نے پاکستانی تاریخ وثقافت سے متاثر ہو کر دنیا کے سامنے بھی پاکستان کا مثبت پہلو دکھانے کیلئے کوششیں شروع کردیں.میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر روم سے تعلق رکھنے والے فنکار اینڈریا اینجیولوچی آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف تاریخی مقامات کی سیر کررہے ہیں .

انہوں نے پاکستان کی سیر کرنے کا انوکھا انداز اپنایا ہوا ہے وہ کسی بھی تاریخی جگہ کا دورہ کرنے سے قبل اپنی ایک مخصوص ڈائری میں اس مقام کا خاکہ بناتے ہیں اور اس میں نہایت فنکاری سے رنگ بھرتے ہیں.غیر ملکی سیاح کو اسکیچنگ کیساتھ ساتھ انہیں فوٹوگرافی کا بھی بہت شوق ہے اور وہ جس بھی تاریخی مقام کی سیر کرتے ہیں، اس جگہ کا منظر اور ڈائری میں بنائے گئے فن پاروں کو ایک ساتھ کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیتے ہیں. وہ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کا مثبت پہلو دکھایا ہے.اینڈریا اب تک بادشاہی مسجد، ہرن مینار، مسجد وزیر خان اور ٹیکسلا کی سیر کر چکے ہیں. اینڈریا اینجیولوچی یہاں کے روایتی ملبوسات سے بھی بے حد متاثر ہیں اور رنگا رنگ کرتے بھی زیب تن کرتے ہیں.

..

مزید خبریں :

Load More