طبیعت ناساز، میرا جی کافی عرصہ دبئی کے اسپتال میں زیر علاج رہیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

طبیعت ناساز، میرا جی کافی عرصہ دبئی کے اسپتال میں زیر علاج رہیں


دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ میر ا کی صحت خراب ہوئی تو انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن جیسے ہی انہوں نے اپنی تصویر شیئر کر کے مداحوں سے دعائیں لینے کی کوشش کی تو مداحوں نے بھی دعاؤں کی بجائے سوالات کی بوچھاڑ کر دی . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ایپ انسٹا گرام پر میرا جی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور بیڈ پر لیٹی تھیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی تھی .

 

تصویر شیئر کرتے ہی میرا کی جانب سے مداحوں کو بتایا بھی گیا کہ’’میں دبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہوں، کچھ تھکاوٹ اور طبیعت کے بوجھل ہونے کی وجہ سے مجھے اسپتال لایا گیا جہاں میرے کچھ ٹیسٹ وغیرہ بھی ہوئے ہیں لیکن اب میں مکمل صحت مند ہوں ‘‘ . اس موقع پر میرا کی جانب سے اسپتال کی انتظامیہ اور بہترین رویے کی تعریف بھی کی گئی . میرا کی تصویر سامنے آتے ہی انکے فالرورز یہ سمجھ بیٹھے کہ یہ تصویر اسپتال کی تو ہے لیکن لی لیبر روم میں گئی ہے جبکہ کچھ یہ سمجھ بیٹھے کہ اداکارہ میرا ماں بننے والی ہیں. بس پھر کیا تصویر کو دیکھتے ہی بہت سے سوالوں نے مداحوں کے ذہن میں جنم لیا اور وہ سوال میرا سے پوچھ بھی لیے گئے .

 

ایک اور صارف سہیل چوہدری نے میرا کی تصویر پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میرا جی آپ امید سے ہیں؟ ‘‘ تنویر خان نامی صارف تو یہ سمجھے کہ میرا ما ں بن گئی ہیں اور انہوں نے تصویر دیکھتے ہی لکھ ڈالا کہ ’’میرا جی کو ماں بننے پر مبارکباد ‘‘. خاتون ہو اور دوری خاتون کو مشورہ نہ دے یہ ہو نہیں سکتا، مدیحہ شہزاد نامی خاتون صارف نے لکھا کہ ’’ میرا جی اپنی انگریزی ٹھیک کریں ‘‘.

..

مزید خبریں :

حقیقی خوشی

حقیقی خوشی

(05:32) فروري 17, 2019
زنا ایک قرض ہے

زنا ایک قرض ہے

(05:02) فروري 17, 2019
Load More