"جب سے آپ کی رنبیر کپورکے ساتھ تصویر یں منظر عام سے غائب ہوئی ہیں تب سے آپ کو کوئی کام نہیں مل رہا "ٹویٹر صارف نے یہ بات کہی تو آگے سے ماہرہ خان نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

”جب سے آپ کی رنبیر کپورکے ساتھ تصویر یں منظر عام سے غائب ہوئی ہیں تب سے آپ کو کوئی کام نہیں مل رہا “ٹویٹر صارف نے یہ بات کہی تو آگے سے ماہرہ خان نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈ محمد حفیظ اپنے ٹیسٹ کریئر کا آخر ی میچ ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم پروفیسر کے ریٹائر منٹ کے اعلان پر ماہرہ خان میدان میں آئیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا . ماہرہ خان کا یہ ٹویٹ وائرل ہونا شروع ہو گیا اور صارفین نے اداکارہ پر تنقید کے تری برسانا شروع کر دیئے لیکن پھر ماہرہ خان نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے .

ضرور پڑھیں: دنیا کے صرف وہ تین شخص جنہوں نے نبی کریمﷺ کی قبر مبارک کی زیارت کی،وہ واحد شخص جو 12ربیع الاول کو روضہ رسولؐ میں داخل ہوا، یہ لوگ کون ہیں؟پہلی بار روضہ رسولؐ کے اندر کی تصاویر سامنے آگئیں

ماہرہ خان نے ٹویٹر پر محمد حفیظ کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ” اچھی اننگ کھیلنے پر آپ کو مبارک ہو اور بہت بہت شکریہ ، مجھے خوشی ہے کہ میں نے آپ کو براہ راست کھیلتے ہوئے دیکھا ، آپ کے اہل خانہ کیلئے بہت سارا پیار .“ یہ پیغام ٹویٹر صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اورنئی بحث شروع ہو گئی ،

 

ایک دانش احسن نامی صارف نے ماہرہ خان کے پیغام پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ” لگتا ہے جب سے رنویر کپور والی تصاویر غائب ہوئی ہیں کوئی خاص خام نہیں مل رہا “. یہ پیغام ماہرہ خان تک بھی پہنچا اور انہوں نے اس کا جواب انتہائی سادہ اور ایک لفظ میں دیا تو ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو گیا .

 

ماہرہ خان نے ٹویٹر صارف دانش کو درست کرتے ہوئے لکھا کہ ” رنبیر “. دراصل ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں’ رنبیر‘ کپور کی جگہ ’رنویر ‘ لکھ دیا تھاجس پر ماہرہ نے نام کی درستگی کروائی.

..

ضرور پڑھیں: ن لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں،لاٹھی چارج شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر لاہور میدان جنگ بن گیا

مزید خبریں :