بھارتی سپر اسٹار کمل ہاسن نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

بھارتی سپر اسٹار کمل ہاسن نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا


ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کمل ہاسن اپنی اگلی فلم انڈین2 کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں.اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار،سکرین رائٹر اور سیاستدان کمل ہاسن کا شمار بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر سٹارز میں ہوتا ہے .

ضرور پڑھیں: بھارتی سپر اسٹار کمل ہاسن نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

تفصیلات کے مطابق انہوں نے فلم انڈسٹری کو انڈین ، اک دوجے کیلئے ، وکرم اورچاچی 420سمیت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم اب سپر سٹار کمل ہاسن اپنی آنیوالی فلم انڈین2 کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق کمل ہاسن اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کررہے ہیں . ایک تقریب کے دوران کمل ہاسن کا کہنا تھا ان کی سیاسی جماعت 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے اپنے نمائندے میدان میں اتارے گی لہٰذا فلم انڈین2 کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دوں گا . اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، اسکرین رائٹر اورسیاستدان کمل ہاسن کا شمار بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے انہوں نے فلم انڈسٹری کو ’انڈین‘،’اک دوجے کیلئے‘، ’وکرم‘ اور’چاچی 420‘سمیت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم اب وہ اپنی آنے والی فلم ’انڈین2‘ کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں.واضح رہے کہ میڈیا میں کچھ عرصے پہلے بھی ان کے بارے میں اسی قسم کی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ فلم ’وشواروپم 2‘ کے بعد کمل ہاسن فلموں کو خیر باد کہہ کر اپنی سیاسی جماعت مکال نیدھی میام پر توجہ دیں گے تاہم انہوں نے ’انڈین 2‘ سائن کرلی تھی.

..

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو بھی نیب نے طلب کرلیا کیونکہ۔۔۔

مزید خبریں :

محبت

محبت

(12:02) دسمبر 6, 2018