میڈیا کی فیلڈ لڑکیوں کے لئے بہت مشکل،تگڑی سفارش اور مضبوط اعصاب کی مالک لڑکی ہی اس شعبے میں آئے:رحما عرفان ملک - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

میڈیا کی فیلڈ لڑکیوں کے لئے بہت مشکل،تگڑی سفارش اور مضبوط اعصاب کی مالک لڑکی ہی اس شعبے میں آئے:رحما عرفان ملک


لاہور(قدرت روزنامہ)معروف اینکر پرسن اور صحافی رحما عرفان ملک نے کہا ہے کہ مجھے اپنی محنت اور قسمت پر یقین تھا کہ ایک دن ضرور شہرت کی بلندیوں پر پہنچوں گی ،بس مجھے میرے اسی یقین نے میرا ساتھ دیا اور آج اس مقام پر ہوں ، میڈیا کی فیلڈ لڑکیوں کے لئے بہت مشکل ہے ،کسی لڑکی کو اس فیلڈ میں آنا ہی نہیں چاہئے . معروف ہفت روزہ میگزین’’زندگی‘‘ کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں رحما عرفان ملک کا کہنا تھا

 

کہ لڑکیوں کے لئے میڈیا بڑی مشکل فیلڈ ہے ،یہاں وہ لڑکی کامیاب ہے جو بڑے مضبوط اعصاب کی مالک ہو اور اس کے پاس تگڑی سفارش ہو ،ورنہ آج کا معاشرہ اسے کھا جاتا ہے .

رحما عرفان ملک کا کہنا تھا کہ میرے بس میں ہو تو سب سے پہلے میں اس معاشرے اور سوچ کو بدلوں کیونکہ آج بھی عورت کو وہ مقام حاصل نہیں جس کی وہ حقدار ہے .انہوں نے کہا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اللہ کا گھر دیکھوں ،جس کے لئے میں نے میٹرک

سے ہی پیسے جمع کرنا شروع کر دیئے تھے اور جب مجھے پہلی تنخواہ ملی تو سب سے پہلے اس کے گھر کی زیارت کی ،وہ 22 دن میری زندگی کے سب سے خوبصورت دن تھے جو مجھے آج بھی یاد ہیں .رحما عرفان ملک کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی کام کیا اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر نہیں کیا ،شائد اسی وجہ سے کامیابی نے ہمیشہ میرے قدم چومے ہیں .

..

مزید خبریں :

Load More