کیا مریم نواز نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھا؟ نیا پنڈوراباکس کھل گیا،ن لیگ کا بھی باضابطہ ردعمل جاری - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیا مریم نواز نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھا؟ نیا پنڈوراباکس کھل گیا،ن لیگ کا بھی باضابطہ ردعمل جاری


لاہور(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ (ن) مریم صفدر نے خود سے منسوب خط کی تردید کی ہے، خط امریکی سفارت خانے کا لکھا گیا تھا.تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی دختر مریم صفدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی سفارت خانے کا لکھا گیا خط جعلی قرار دیا اور کہا کہ یہ کسی شیطانی دماغ کے حامل شخص کی حرکت ہے.

دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی مریم نواز کی جانب سے امریکی ناظم الامور کو لکھے گئے خط جعلی اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے،انہوں نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ایسے خط نوازشریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے.مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات رحمان سے امید ہے،نوازشریف کی صحت کیلئے عوام، نون لیگ کے کارکن انصاف پر یقین رکھتے ہیں.

..

مزید خبریں :

Load More