خواتین مارچ کروانے والی خاتون منظر عام پر آگئی ، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے ؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خواتین مارچ کروانے والی خاتون منظر عام پر آگئی ، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے ؟


لاہور(قدرت روزنامہ) 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مال روڈ پر عورت مارچ کرنے والی خواتین کو قتل کیے جانے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکیاں ملنے لگیں. نگہت داد جن کا تعلق خواتین کے حقوق کی تنظیم سے ہے اور جو عورت مارچ کی منتظمین میں سے ایک تھیں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عورت مارچ کا حصہ بننے والی اور اس مارچ کے انتظامات کرنے والی خواتین کو قتل کیے جانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع سے انہیں یہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں.

انکا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پہلے ہی ایک دھمکی دینے والے شخص کا اکاؤنٹ بند کر چکی ہے لیکن ابھی بھی انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں. نگہت داد نے کہا کہ اب ہم ایف آئی اے سے رابطہ کرنے پر غور کر رہے ہیں کہ انہیں شکایت کی جائے کہ دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے.یاد رہے کہ 8مارچ2019 کو مال روڈ لاہور پر خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لیے عورت مارچ کیا گیا تھا لیکن اس مارچ کے بعد منتظمین اور مارچ کا حصہ بننے والی خواتین کو مختلف لوگوں اور تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب منتظمیں کا کہنا ہے کہ انہیں قتل اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں. رواں سال ہونے والا عورت مارچ پاکستان میں اس نوعیت کا دوسرا بڑا اجتماع تھا. پاکستان میں ہر سال ایک ہزار سے زیادہ عورتیں غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی ہیں اس کے علاوہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان خواتین کے لیے کطرناک ملکوں کی لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہے ایسے میں خواتین کے حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے ساتھ یہ سلوک افسوس ناک ہے.

..

مزید خبریں :

Load More