بڑا سیاسی تہلکہ : وزیراعظم عمران خان مطمئن نہ ہوئے ۔۔۔۔ پنجاب میں کن کن وزیروں کی چھٹی ہونے والی ہے ؟ صف اول کے صحافی نے پکی خبر دے دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بڑا سیاسی تہلکہ : وزیراعظم عمران خان مطمئن نہ ہوئے ۔۔۔۔ پنجاب میں کن کن وزیروں کی چھٹی ہونے والی ہے ؟ صف اول کے صحافی نے پکی خبر دے دی


لاہور(قدرت روزنامہ) اقتدار میں آئے 8 ماہ گزر گئے مگر ابھی تک وزیراعظم عمران خان صوبائی حکومت یعنی عثمان بزدار اینڈ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہو سکے . وزیراعظم عمران خان نے صوبائی محکموں ٹرانسپورٹ ،خوراک ،زراعت اور سپورٹس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیکر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے کہا ہے کہ نامور صحافی شہزاد ملک روزنامہ پاکستان میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں .

......وہ ان مذکورہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنوائیں اور ان محکموں کے وزراء کو نوٹس جاری کروائیں کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے سیکرٹریز کے ساتھ مل کر اپنی کارکردگی کو بہتر کریں وگرنہ ان کے محکموں کوتبدیل کردیاجائے گا اور پھر ان کی جگہ پر نئے لوگوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے گا .پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ پنجاب کے وزراء کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم کو ارسال کی گئی اس رپورٹ کی بناء پر وزیراعظم عمران خان نے جن صوبائی محکموں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ان میں سر فہرست محکمہ خوراک ،زراعت ، ٹرانسپورٹ اور سپورٹس کا محکمہ شامل ہے .ذرائع کے مطابق ان مذکورہ محکموں کے وزراء کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ان وزراء کو خود ہدایت کریں کہ وہ ان سے ان کی ناقص کارکردگی کے بارے میں خود ہی جواب لیں اور ان وزراء سے کہیں کہ وہ اپنے سیکرٹریز سے رپورٹ لیں کہ انہوں نے کیا کیا اصلاحات کی ہیں .ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وزیراعظم کے حکم پر وزیراعلی کی طرف سے مذکورہ محکموں کے وزراء کو نوٹس جاری کئے جائیں گے اور اگر اس عرصے میں کارکردگی ٹھیک ہو گئی تو اچھی بات اور اگر اس کے بعد بھی ان کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی تو پھر ان وزراء کے محکموں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے.(ش س م)

..

مزید خبریں :

Load More