100 فٹ لمبا اور تین فٹ موٹا سانپ : جتنا مرضی حیران ہو لو سانپ کی لمبائی اور موٹائی ایک انچ بھی کم نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔ پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعویدار بھارتی سورماؤں کے لیے ایک شاندار لطیفہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

100 فٹ لمبا اور تین فٹ موٹا سانپ : جتنا مرضی حیران ہو لو سانپ کی لمبائی اور موٹائی ایک انچ بھی کم نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔ پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعویدار بھارتی سورماؤں کے لیے ایک شاندار لطیفہ


لاہور (قدرت روزنامہ) مضمون کی دلچسپی کیلئے نہیں بلکہ سچا واقعہ سناتے ہوئے‘ بھارت کی بالا کوٹ” سرجیکل سٹرائیک‘‘ میں جیش محمد کے مارے گئے ‘ ‘ دہشت گردوں‘‘ کی بھارت کے وزیر اعظم، ہندوستان پر حکمران سیا سی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ، انڈین ائیر فورس کے چیف، وزیر خارجہ سشما سوراج نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ..

....... اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی بتائی جانے والی تعداد کی کہانی سنا رہا ہوں. ہم سب دوست اپنے قصبے کے ہائی سکول کی گرائونڈ میں کھیلنے کے بعد سستارہے اور گپ شپ لگارہے تھے کہ اسی دوران ہمارے قصبے کے دو اشخاص بھی آ کر گفتگو میں شامل ہو گئے. گفتگو کا سلسلہ اچانک سانپوں کی جانب چلا گیا‘ جس پر ان میں سے ایک کہنے لگے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میںنہر کے ساتھ ساتھ جا رہے تھے‘ شام کا وقت تھا کہ اچانک گاڑی کے سامنے ایک بہت بڑا سانپ رینگتا نظر آیا.ان سے پوچھا کہ سانپ کتنا بڑا تھا؟ جس پر وہ کہنے لگے کہ اس سانپ کی لمبائی ڈیڑھ سو اور موٹائی پانچ فٹ کے قریب تھی. یہ سنتے ہی ہم سب حیرانی اور بے یقینی سے ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگے. ہمارا تمسخرانہ تاثر بھانپتے ہوئے ان کے ساتھی نے انہیں چپکے سے ٹہوکا دیا‘ جس پر وہ صاحب جلدی سے بولے کہ جب اپنی گاڑی کی پوری لائٹیں آن کیں تو اندازہ ہوا کہ سانپ کی لمبائی125 فٹ اور موٹائی چار فٹ کے قریب تھی. اس پر ان کے ساتھی نے ایک مرتبہ پھر انہیں ٹہوکا دیا تو وہ کچھ دیر سوچنے کے بعد کہنے لگے: میرے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ساتھی نے جیپ پر کھڑے ہو کر دیکھا تو اندازہ ہوا کہ سانپ سو فٹ سے زیا دہ لمبا اور تین فٹ تک موٹا تھا.اب ہم سب کے ضبط کے دامن بے قابو ہو گئے کہ چوہدری صاحب اتنا بڑا سانپ کہاں سے آ گیا؟ جس پر ان کے رشتہ دار نے ایک مرتبہ پھر انہیں ذرا زور سے کہنی مارتے ہوئے اشارہ کیا‘ لیکن وہ جھلاکر بولے: جتنی مرضی مجھے کہنیاں مارو سانپ کی لمبائی اور موٹائی ایک فٹ بھی کم نہیں ہو سکتی.کچھ یہی حال بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر بھارت کے کھمبیوں کی طرح اگے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور میجر جنرل بخشی جیسے ذہنی طور پر فارغ ریٹائرڈ جرنیلوں کا ہو چکا ہے کہ ان کے اپنے ہی لوگ انہیں کہنیاںمار رہے ہیں کہ بھئی تعداد کچھ کم کریں لیکن انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیر اعظم نے تو350 اور امیت شاہ نے250 کہہ دیئے ہیں اب اس سے کتنے کم کریں؟ بھارت کی ائیر فورس کے چیف کا بھی یہی حال ہو ا‘ جب وہ میڈیا سے بات کرنے کیلئے ڈائس پر آئے تو بری فوج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ بالا کوٹ میں انڈین ائیر فورس نے سرجیکل سٹرائیک کرتے ہوئے ”جیش محمد‘‘ کا مدرسہ تباہ کردیا ہے جہاں موجود350 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے لیکن ائیر چیف سے جب تعداد کا پوچھا گیا تو وہ حتمی تعداد بتانے سے گریزاں دکھائی دینے لگے . 350 کی تعداد کا بھر پور طریقے سے بھارت کے ایک سرے سے دوسرے تک پھیلے ہوئے مرکزی اور علا قائی میڈیا کی چمنیوں سے چرچا ہوتا رہا لیکن چند ہی دنوں بعدحکمران جماعت کے صدر بھارتیہ جنتا کے امیت شاہ تقریر کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ بالا کوٹ میں250 دہشت گردوں کو

..

مزید خبریں :

Load More