ہمیں بچا لو ، ہمیں بچا لو ۔۔۔۔ قطری خط کے پیچھے اپنی کرپشن چھپانے کی ناکام کوششوں کے بعد شریف خاندان نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر شرمناک منصوبہ تیار کر لیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ہمیں بچا لو ، ہمیں بچا لو ۔۔۔۔ قطری خط کے پیچھے اپنی کرپشن چھپانے کی ناکام کوششوں کے بعد شریف خاندان نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر شرمناک منصوبہ تیار کر لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے.ن لیگ کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں.

تفصیلات کے مطابق لیگ کے سینئر رہنماؤں، سینٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات کے لیے سر توڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطےجاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے بھی ہوئے ہیں.سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی سرگرم ہو گئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں. سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں. سعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کے لیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے ہیں. (ن) لیگ کے سینئر رہنماؤں، سینٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات کے لیے سر توڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطےجاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے بھی ہوئے ہیں.

..

مزید خبریں :

Load More