نمازپڑھانے کیلئے کوئی ہمارے پاس رٹ لےکرنہیں آتا،عدالت نے حج پالیسی کیخلاف درخواست مسترد کردی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نمازپڑھانے کیلئے کوئی ہمارے پاس رٹ لےکرنہیں آتا،عدالت نے حج پالیسی کیخلاف درخواست مسترد کردی


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2019 کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی.تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حج پالیسی 2019 کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس فرخ عرفان نے درخواست کی سماعت کی.

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوصاحب استطاعت ہے وہ حج کرلے سبسڈی کی کیاضرورت ہے؟،یہ حکومت کی پالیسی ہے،ہم کیسے مداخلت کریں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نمازپڑھانے کیلئے کوئی ہمارے پاس رٹ لےکرنہیں آتا،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردےکرمستردکردی.

..

مزید خبریں :

Load More