زرداری ایان علی سے کیا کچھ کرواتے تھے اور آج کل کرنسی ماڈل دبئی میں کیا کر رہی ہیں؟ایسا حیران کن انکشا ف ہو گیا کہ ہر کو ئی حیران رہ گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

زرداری ایان علی سے کیا کچھ کرواتے تھے اور آج کل کرنسی ماڈل دبئی میں کیا کر رہی ہیں؟ایسا حیران کن انکشا ف ہو گیا کہ ہر کو ئی حیران رہ گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی ہوائیاں اُڑی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے تک کسی کا بھی نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب ،آلِ زرداری اور انکے حواریوں کی اس وقت ہوائیاں اُڑی ہوئی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تحریری حکمنامہ موصول نہیں ہو جاتا تب تک کسی کے نام کو ای سی ایل سے نکالنے کا نہیں سوچ سکتے ، جو کہ ایک طریقہ کار بھی ہے.

آصف زرداری کے اس وقت دو مسئلے ہیں، ایک مسئلہ ایان علی ہے اور دوسرا مسئلہ ہے پتلی گلی، ایان علی جیسے لوگوں سے آصف زرداری منی لانڈرنگ کرواتے ہیں اور جب منی لانڈرنگ پکڑی جاتی ہے تو یہ پتلی گلی سے بھاگنے کی کوشش کرنا شروع کر دیتے ہیں ، اب مسئلہ یہ ہے کہ نہ پتلی گلی کام آرہی ہے اور ایان علی تو ویسے ہی دبئی بیٹھی ہوئی ہے.فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سعید غنی اور مرتضی وہاب صاحب شریف النفس قسم کے آدمی ہیں، آصف زرادری، فریال تالپور، ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن جب ملک کو دکھی کر دیتے ہیں تو سید غنی اور مرتضیٰ وہاب صاحب کو بطور پین کلر سامنے لایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ دفاع کرو انکا .

..

مزید خبریں :

Load More