حنیف عباسی نے عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حنیف عباسی نے عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا


عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے، حنیف عباسی کا موقف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر تے ہوئے استدعا کی ہے کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے . تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ،حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے.

حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی نیا بنچ نہیں آیا.درخواست میں استدعا کی گئی ان کے موکل 6 ماہ سے جیل میں ہیں جن کی سزا خلاف قانون ہے، لہذا لاہور میں ہی بنچ تشکیل دیا جائے اور اپیل کی سماعت کی جائے. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی بنچ سے مقدمہ کی فائل طلب کرلی اور آئندہ ہفتہ لاہور میں خصوصی ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا.

..

مزید خبریں :

Load More