’ واہ کیا عمدہ کھیل کھیلا ہے ‘‘ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’ واہ کیا عمدہ کھیل کھیلا ہے ‘‘


لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر اینکر پرسن فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اسد عمر کہہ چکے ہیں کہ اگر آئی ایم ایف سے پیکج نہ بھی ملا تو متبادل انتظام موجود ہے ہم دیکھیں گے آئی ایم ایف سے پیکج لینے کی ضرورت ہے یا نہیں،ہم مان گئے ہیں اسد عمر کو، ا انہوں نے بہت اچھا کھیلا ہے.تفصیلات کے مطابق کلو فاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معیشت میں بہتری کےلیےصرف ایک آپشن ہے، اگر آئی ایم ایف پیکیج نہ ملا تو متبادل انتظام کر لیا گیا ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر کوئی شرائط نہیں ہیں،سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود اداہوگا.

اس پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر لوگ بھی مایوس تھے کیونکہ جب حکومت سعودی عرب، چین، ملائشیا سمیت متحدہ عرب امارات سے پیسے مانگ رہی تھی تو ہر کوئی مذاق بنا رہا تھا.لیکن اب بات سمجھ میں آئی ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر نے بہت اچھا کھیلا ہے کیونکہ ہمیشہ ہم آئی ایم ایف پر انحصار کرتے ہیں لیکن اب صورتحال مختلف ہے.فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اسد عمر کہہ چکے ہیں کہ اگر آئی ایم ایف سے پیکج نہ بھی ملا تو متبادل انتظام موجود ہے ہم دیکھیں گے آئی ایم ایف سے پیکج لینے کی ضرورت ہے یا نہیں،ہم مان گئے ہیں اسد عمر کو،ا انہوں نے بہت اچھا کھیلا ہے.

..

مزید خبریں :

Load More