این آر او کی تصدیق ہوگئی طاقتور حلقوں نے شہباز شریف کو بڑا ریلیف دیدیا وزیر اعظم عمران خان کے تمام اعترا ضا ت مستر د - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

این آر او کی تصدیق ہوگئی طاقتور حلقوں نے شہباز شریف کو بڑا ریلیف دیدیا وزیر اعظم عمران خان کے تمام اعترا ضا ت مستر د


لاہور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے جانے کی تصدیق کردی، بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری سچ کہہ رہے ہیں، شریف خاندان کے افراد کو واقعی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ناقد کے طور پر مشہور پاکستان کےایک معروف سینئر صحافی نے تصدیق کی ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے این آر او مانگا گیا ہے.

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا یہ دعویٰ درست ہے کہ مسلم لیگ ن خاص کر شریف خاندان نے اپنی جان بخشی کیلئے این آر او مانگا ہے.سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معاملات طے پا رہے ہیں، جبکہ شریف خاندان کے افراد کو بہت حد تک ریلیف فراہم بھی کر دیا گیا ہے. سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا ہے.وزیراعظم عمران خان نہ تو شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کیلئے راضی تھے، نہ ہی وہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے حق میں تھے. تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی ناپسندیدگی کے باوجود شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا، جبکہ ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے. دوسری جانب نواز شریف کو بھی ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے. سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ مریم نواز، پرویز رشید اور ن لیگ کے ایسے دیگر رہنما جو سخت موقف رکھنے کیلئے مشہور ہیں، ان کی خاموشی واضح ثبوت ہے کہ این آر او کیلئے معاملات طے پا رہے ہیں.

..

مزید خبریں :

Load More