لاہو (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج نیب خود اپنی صفائیاں پیش کر رہا ہے، عدالتیں نیب کو سیاست زدہ کہہ رہی ہیں، عمران خان اب تو کنٹینر سے نیچے اتر آئیں وہی پرانی تقاریر کر رہے ہیں.پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کے پیچھے نیازی ہے، نیب نیازی صاحب کا بغل بچہ ہے،کابینہ میں ایسے لوگ ہیں جن پر نیب مقدمات ہیں، اخلاقی جرات ہے تو ہیلی کاپٹر پر کیے سیر سپاٹوں کا جواب دیں.
ہیں .انہوں نے کہا کہ عمران خان اڑھائی ماہ جتنے یوٹرن لئے قوم احتساب کرے گی، کنٹینر کے وعدے جھوٹے ثابت ہوں گے.حمزہ شہباز نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نیازی بھول کیوں جاتے ہیں کہ انہیں بنی گالا تجاوزات کا جرمانہ بھرنا ہے اور علیمہ خان بھی آف شور کمپنی کا حساب دیں حکومت ہر محاذ پر جھوٹ بول رہی ہے.انہوں نے کہا کہ آئی جی کو چپڑاسی کی طرح تبدیل کرکے نیازی صاحب کے وزیراعلیٰ سپریم کورٹ جا کر معافی مانگتے ہیں، خوف ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ تو کرلیا اب بنائیں گے کیسے؟
..